منگلورو ،7؍ اگست (ایس او نیوز) یہاں اروا اسٹور کے علاقے میں منگلورو اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی دفتر کے سامنے پارک کی گئی ایک کار کا پچھلا شیشہ توڑ کر لیپ ٹاپ، آئی فون اور چیک بک اڑا لینے کی واردات پیش آئی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ابھیشیک نامی شخص نے دوپہر وقت یہاں کار پارک کی تھی اور ہوٹل میں کھانے کے لئے گیا تھا ۔ مگر جب وہ واپس لوٹا تو اس کی کار کا پچھلا شیشہ ٹّوٹا تھا اور اس میں سے لیپ ٹاپ آئی فون وغیرہ غائب تھے جن کی مجموعی مالیت کا اندازہ ایک لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
اس ضمن میں اروا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔